اسلام آباد(جیوڈیسک)نئی تجارتی پالیسی میں برآمدات بڑھانے والی صنعتوں کو مارک اپ میں دو فیصد رعایت دی جائے گی۔
تجارتی پالیسی تین سال کے لئے بنائی گئی ہے۔ اس کے تحت ملک میں ڈومیسٹک کامرس ونگ قائم کیا جائیگا۔ علاقائی تجارت پر توجہ دی جائے گی۔ برآمدات بڑھانے کیلئے ٹیرف کم کیے جائیں گے۔ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی قائم کرنے، برآمد کنندگان کی سہولت کیلئے ایگزم بینک قائم ہو گا۔
تجارتی پالیسی میں کہا گیا ہے کہ وزارت تجارت میں عالمی ثالثی کونسل قائم کی جائے گی، نیشنل ٹیرف کمیشن کو مستحکم بنایا جائیگا اور تجارتی کاکرردگی کا جائزہ لینے کیلئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ برآمدات بڑھانے والی صنعتوں میں 2 فیصد مارک اپ کی چھوٹ دینے کا یقین دلایا گیا ہے۔
کھلیوں کا سامان، سرجیکل، تیار شدہ فوڈ، گوشت، ادویات اور بجلی کے پنکھوں کی برآمد پر ڈیڑھ فیصد مارک اپ کی رعایت دی جائے گی۔ نان ٹیکسٹائل برآمدی سیکٹر کو تین فیصد ایڈہاک الاونس دیا جائیگا۔