بھارت(جیوڈیسک)بھارت میں کرپشن کے خلاف کوشش کرنے والے انا ہزارے دوبارہ بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے۔بھارتی دارالحکومت نئی دلی کے علاقے جنتر منتر میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔ انا ہزارے کا کہنا ہے کہ وہ کرپشن کے خلاف سخت ترین قانون لوک پال بل کی منظوری تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے۔
اپنی صحت پر بات کرتے ہوئے انا ہزارے کا کہنا تھا کہ ان کو یقین ہے کہ ان کے ساتھی ان کو مرنے نہیں دیں گے۔ انا ہزارے کے بے شمار حامی بھی بھوک ہڑتال میں شریک ہیں۔