بھارت کا جدید ایٹمی میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ، زمین سے زمین پر مار کرنے والا میزائل پانچ سو کلو گرام کا جوہری وار ہیڈ لے کر ساڑھے تین سو کلو کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میزائل پرتھوی ٹو کا تجربہ اڑیسہ ساحل کے چندی پور ٹیسٹنگ رینج سے کیا گیا۔ درمیانی فاصلے تک مارکرنے والا یہ بیلسٹک میزائل کسی بھی موسم ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے۔ بھارت نے ہفتے کے روز اسے ٹیسٹنگ رینج سے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا تھا۔