نئی دہلی: امریکا اور بھارت کے اسٹریٹجک مذاکرات شروع ہوگئے ہیں، ہیلری کلنٹن ایس ایم کرشنا ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے متعلق امورپر تبادلہ خیال گیا۔ ہیلری کلنٹن نے بھارت کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کا رکن بنانے کی امریکی کوششوں اور دوست ممالک سے ملنیوالی یقین دہانیوں سے بھی آگاہ کیا۔ اور یقین دہانی کرائی کہ بھارت کو نیوکلیئر سپلائی گروپ کی رکنیت دلائی جائیگی۔ اور عالمی جوہری مارکیٹ میں بھارت کیلئے حصہ مختص کیا جائیگا۔ دونوں ممالک نے لڑاکا طیاروں، ریڈار اور دیگر عسکری ساز سامان کی فراہمی کی متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔ ہیلری کلنٹن آج شام بھارت کے مقامی وقت کے مطابق سات بجے بھارتی وزیراعظم من سنگھ اور دیگر رہنماں سے ملاقاتیں کرینگی۔