نئی دہلی: بھارت نے میراج طیاروں کا فلیٹ گراؤنڈ کر دیا

Mirage

Mirage

نئی دہلی: (جیو ڈیسک) بھارت نے میراج طیارے کے حادثے کے بعد پورے فلیٹ کو گراونڈ کر دیا ہے جبکہ رشوت اسکینڈل کے بعد ملکی اور غیر ملکی چھ اسلحہ ساز کمپنیوں کوبلیک لسٹ قرار دے دیاگیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق میراج طیارہ گزشتہ روز راجستھان ریاست میں گرکرتباہ ہوا تاہم دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

لیکن فرانسیسی ساختہ طیارہ گرنے کے بعد بھارت نے میراج طیاروں کے پورے فلیٹ کو ناقابل استعمال قرار دے دیا۔ ادھر دو ہزار نو کے اسلحے اسکینڈل میں رشوت کا الزام ثابت ہونے پر بھارت نے اسرائیل، سوئٹزرلینڈ کی کمپنیوں سمیت ملکی اور غیر ملکی چھ اسلحہ ساز کمپنیوں کو بلیک لسٹ قرار دیا۔