نئی دہلی: بھارت نے نیو کلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت ملنے سے پہلے ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کرنے اور کینیڈا سے شراکت داری کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ بھارتی اخبار کے مطابق بھارت کینیڈا کو ایٹمی شراکت داری پر قائل کرنے کی کوشش کررہاہے۔ تاکے دونوں ممالک ملکر جوہری ری ایکٹر عالمی مارکیٹ میں فروخت کریں۔ بھارت کی خواہش ہے کہ اس سے ان کو نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت ملنے پہلے عالمی ایٹمی مارکیٹ مل جائیگی۔ اور کینیڈا سے یورینیم کی خریداری بھی ممکن ہوجائیگی۔ کینیڈا میں بھارتی سفیر ششی شکیر نے اخبار کو بتایا کہ گزشتہ برس بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اور کینیڈا کے وزیراعظم اسٹیفن ہارپر کی ملاقات میں دونوں ممالک میں جوہری تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا تھا۔ اور اب دونوں ممالک ملکر ایٹمی ٹیکنالوجی فروخت کرینگے۔