نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی نئی دلی میں ایک تقریب میں ایک شخص نے قمیض اتار کر احتجاج کیا۔وزیراعظم منموہن سنگھ “ایشیا میں معاشی ترقی” کے موضوع پر ہونے والی کانفرنس سے خطاب کرنے کے لئے ڈائس پر آئے ہی تھے کہ ایک شخص نے میز پر چڑھ کر اپنی قمیض اتار دی اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور وزیر اعظم کے خلاف نعریلگانا شروع دیئے۔ کانفرنس کی انتظامیہ نے اسے خاموش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکامی پر سیکورٹی اہلکاروں کو بلایا جنہوں نے اسے فوری گرفتار کر کے ہال سے باہر پہنچا دیا۔