نئی دہلی : امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن اسٹریٹجک ڈائیلاگ کیلئے بھارت پہنچ گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی میں اعلی حکام کیساتھ مذاکرات کیبعد بھارتی شہر چنائے بھی جائیں گی،یہ شہر پہلیہی غیرملکی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔اور امریکی سرمایہ کاری کا حب ہے۔ امریکی وزیرخارجہ بھارتی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال،سیکورٹی اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کیفروغ پر بات چیت کریں گی۔برطانوی نیوز ایجنسی کیمطابق ہیلری کلنٹن بھارت پرپاکستان سے مذاکرات جاری اور روابط بڑھانے پرزور دیں گے۔