لاہور (جیوڈیسک) لاہور ملک بھر میں نئے سال کا سورج مکمل آب وتاب کے ساتھ طلوع ہوگیا اور روشنی نے پر پھیلا لیے ہیں۔ سال نو کے استقبال کیلئے مساجد میں نماز فجر کے بعد پاکستان کی ترقی ، خوشحالی اور امن وامان کی بہتری کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔
نئے سال کے پہلے سورج کا استقبال کرنے والے شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ نیا سورج ملک وقوم کے لیے ترقی کی نوید ثابت ہوگا۔ وطن عزیز پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا ۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیا سال پاکستان کے لیے کامیابیوں کا سال ثابت ہوگا۔