پنجاب (جیوڈیسک) پنجاب میں نئے صوبوں پرکمیشن کا مستقبل غیریقینی ہو گیا۔مسلم لیگ ن کے بعد اے این پی اور جے یو آئی نے بھی کمیشن کی آئینی حیثیت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔وزیر قانون فارو ق نا ئیک نے اجلاس کو بتایا کہ صدر زرداری نے پارلیمانی کمیشن صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے قائم کیا۔
تاہم اتحادی جماعتوں کے نمائندوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کمیشن کے دائرہ کار اور کام کو عدالت میں چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ اس لیئے نئے صوبوں پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہئے۔ کمیشن دو ہفتو ں بعد بھی اپنے قواعد وضوابط وضع نہیں کر سکا۔