پنجاب میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق کمیشن کی رپورٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کے آج ہونے والے اجلاس کے ایجنڈے میں کمیشن کی رپورٹ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ کمیشن کی رپورٹ میں آئین میں ترمیم کی سفارش کی گئی ہے۔
سینیٹر فرحت اللہ بابر کی صدارت میں نے کمیشن نے جو رپورٹ تیار کی ہے اس میں اے این پی کے سینیٹر حاجی عدیل اور جے یو آئی کے سینیٹر مولانا غفورحیدری کے اختلافی نوٹ بھی شامل ہیں۔