پاکستان (جیوڈیسک) نئے مالی سال کے پہلے ماہ میں پاکستان کو ایک ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کا تجارتی خسارہ ہوا۔ جولائی کے دوران مجموعی برآمدات کی مالیت دو ارب پانچ کروڑ ڈالر رہی جو گزشتہ جولائی سے چار اعشاریہ چھ فیصد کم ہے اور اس دوران تین ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر کی اشیا درآمد کی گئیں۔
پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق تجارتی خسارہ پچھلے سال جولائی کے مقابلے میں چار اعشاریہ سات فیصد زیادہ ہے تاہم روپے کی قدر میں کمی کے باعث روپوں میں تجارتی خسارہ تقریبا پندرہ فیصد زیادہ ہے۔