اسلام آباد: (جیو ڈیسک) منصوبہ بندی کمیشن کا اجلاس جمعرات کو ہو رہا ہے۔ جس میں آئندہ بجٹ کیلئے آٹھ سو پینتالیس ارب روپے کے ترقیاتی پروگرام کی سفارش کی جائے گی۔ اینول پلان کوآررڈینیشن کمیٹی کا اجلاس نئے بجٹ کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام کا حجم تجویز کرے گا۔ جس میں اخراجات رواں مالی سال کے مقابلے میں ایک سو پندرہ ارب روپے زیادہ تجویز کیے جائیں گے۔
اس میں وفاقی حکومت کا حصہ تین سو ستر ارب روپے ہو گا۔ اور اکیانوے ارب روپے کی غیر ملک امداد بھی شامل ہو گی۔ جبکہ صوبوں کا ترقیاتی پروگرام چار سو پچہتر ارب روپے ہو گا۔ ترقیاتی پروگرا م کی حتمی منظوری وزیر اعظم کی سربراہی میں قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ جس میں چاروں صوبوں کے وزیراعلی شریک ہوں گے۔ پیپلز ورکس پروگرام کے لیے ستائیس ارب ر وپے مختص کئے جانے کی توقع ہے۔