نائجیریا(جیوڈیسک)نائجیریا میں تیل چوری کی واردات کے وقت آتشزدگی سے 30 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
نائیجریا کی ریاست اوگیون میں پائپ لائن سے تیل چوری کرتے وقت آتشزدگی سے کم از کم 30 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نائجیریا کی نیشنل ٹاسک فورس کے حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب تخریب کار سرکاری پائپ لائن کو کاٹ کر تیل چوری کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق جائے وقوع سے فرار ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ تیل چوری کے عمل میں کم از کم 50 افراد شریک تھے۔