امریکی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ نائن الیون کے دس سال مکمل ہونے پر ملک میں دہشت گرد حملوں کا خطرہ ہے وائٹ ہاوس میں صدر براک اوباما کوبریفنگ دیتے ہوئے امریکی انٹیلی جنس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نائن الیون کے دس سال مکمل ہونے دہشت گرد واشنگٹن اورنیویارک کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ سی آئی اے کے مطابق اس سلسلے میں تین افراد اگست میں امریکا داخل ہوئے جن میں سے ایک امریکی شہری اوردوکے پاس امریکی دستاویزات ہیں ۔انٹیلی جنس حکام نے صدرکوبتایا کہ دہشت گرد حملوں کی اطلاع کے بعد پورے امریکا اورخاص طورپر واشنگٹن اورنیویارک میں سیکیورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردیئے گئے ہیں ۔ دوسری طرف امریکا میں جاری روزگاری اور معاشی کی بنا پر امریکی صدرباراک اوباما نے447بلین ڈالر کاجاب پلان پیش کیا ہے۔ کانگریس سے خطاب میں براک اوباما نے سرمایہ کاری اور ملازمتیں فراہم کرنیوالوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کیا۔