کاڈونا : (جیو ڈیسک)نائیجریا میں ایسٹر کی تقریبات کے دوران چرچ پر حملہ، اڑتیس افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے جبکہ درجن سے زائد گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا نائیجریا کی ریاست کاڈونا کے شہر کاڈونا میں اس وقت ہوا جب لوگ ایسٹر کی تقریبات میں شرکت کے لیے بڑی تعداد میں چرچ سے باہر نکل رہے تھے کہ بارودی مواد سے بھری کار دھماکے سے تباہ ہوگئی۔ پولیس کے مطابق حملہ آور نے کار چرچ کے اندر لے جانے کی کوشش کی مگر رکاوٹوں کے باعث خود کو گیٹ پر دھماکے سے اڑا لیا۔
حملے سے اڑتیس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملے کی ذمہ داری تاحال کسی بھی گروپ نے قبول نہیں کی مگر اس طرز کے حملے اسلامی انتہا پسند گروپ بوکوحرام کرتا رہا ہے۔