نائیجیریا (جیوڈیسک) شمالی نائیجیریا کے علاقے باچی سٹی میں واقع ایک کیتھولک چرچ کے باہر بازار میں خود کش کار بم حملیکے نتیجے میں خود کش حملہ آور کے علاوہ دو افراد ہلاک جبکہ چھیالیس زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق دھماکے میں خود کش حملہ آور، ایک عورت اور ایک بچہ ہلاک ہوگئے جبکہ چرچ میں تعینات مقامی پولیس کے دو اہلکار سمیت چھیالیس افراد شدید زخمی ہو گئے، پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے چرچ میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
دھماکے کے بعد پولیس نے سینٹ جان چرچ اور اس کے قریبی علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائی کا آغاز کر دیا، دھماکے سے سینٹ جان چرچ کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا، زخمیوں کو فوری طور طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کر دیا گیا ہے, فوری طور پر کسی گروپ نے تاحال دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔