نائیجیریا: (جیو ڈیسک) نائیجیریا میں آگ لگنے کے پراسرار واقعات میں اب تک ڈیڑھ سو سے زائد گھر جل کر راکھ ہوچکے ہیں،پولیس کے مطابق مختلف علاقوں میں تین افراد قتل کردیئے گئے جبکہ دولاپتہ ہیں۔
پولیس کے مطابق دو مختلف علاقوں میں اب تک تین افراد قتل کردیئے گئے ہیں جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے بہت سے افراد اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،غیر ملکی خبررساں ادارے کے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکار کا کہنا تھا کہ جلائے گئے گھروں کے رہائشی اب بے گھر ہو چکے ہیں۔
پولیس کے مطابق ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی،اہلکار کے مطابق گزشتہ روز جب پولیس نے صورتحال کنٹرول کرنے کی کوشش کی تو پولیس کونا معلوم افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامناکرنا پڑا۔