نائیجیریا: (جیو ڈیسک) نائیجیریا میں گرجا گھروں میں بم دھماکوں اور جھڑپوں میں21 افراد ہلاک جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پہلا دھماکہ کڈونا ریاست میں واقع چرچ میں ہوا جبکہ زاریا شہر کے دو گرجا گھروں میں بھی بم دھماکے ہوئے۔ یہ دھماکے 10 منٹ کے دورانیے میں پانچ مختلف مقامات پر ہوئے۔ اس دوران عیسائی نوجوانوں کی طرف سے مسلمانوں پر حملے بھی کئے گئے۔ حکام کے مطابق دھماکوں، جھڑپوں اور احتجاج کے دوران کم از کم 21 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔