لاہور : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جو فضائی کمپنی بنکوں کے قرضے کھا چکی ہو وہ پروازیں کیسے چلا رہی ہے۔
لاہور کے چلڈرن اسپتال میں پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ناقابل قبول کارکردگی کے باوجود بھوجا ائیر کو پرواز کی اجازت کیسے ملی یہ ایک سوالیہ نشان ہے اس کی مکمل تحقیقات ہو نی چاہئیے، ماضی میں جس ائیر لائن پر پابندی لگا دی گئی تھی اس کو پرواز کی اجازت کس نے دی ہے، حکومت پاکستان اس کے تمام پہلوں پر بلاخوف تحقیقات کرے۔