ناروے (جیوڈیسک) ناروے کی عدالت نے دائیں بازو کے شدت پسند آندرے بہرنگ بریوک کو ستتر افراد قتل کے مقدمے میں اکیس سال قید کی سزا سنا دی ۔ مقدمے کی سماعت کے دوران دائیں بازو کے شدت پسند آندرے بہرنگ بریوک نے گذشتہ سال جولائی میں اوسلو اور قریبی جزیرے پر قائم یوتھ کیمپ پر بم حملے اور فائرنگ کر کے ستتر افراد کو ہلاک اوردو سوچالیس کو زخمی کرنے کا اعتراف کیا تھا۔
بریوک کا کہنا تھا کہ اس کے اقدام کا مقصد ناروے میں اسلامائزیشن کو روکنا تھا اور وہ اپنے کئے پر شرمندہ نہیں۔ مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر پانچ ججوں نے اپنے متفقہ فیصلے میں بریوک کو مجرم قرار دیا۔