ناروے کی ممتاز شخصیت چوہدری نجیب اللہ نے حلقہ کے معززین کےاعزاز میں ظہرانہ دیا
Posted on February 27, 2012 By Geo Urdu گجرات
گجرات : حلقہ پی پی 110کے امیدوار مسلم لیگ (ن) چوہدری عمران اللہ گورالہ اور ناروے کی ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری نجیب اللہ گورالہ نے حلقہ کے معززین کے اعزاز میں ایک شاندار ظہرانے کا اہتمام کیا ۔جس میں ضلع بھر کی ممتاز کاروباری سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔ مہمانوں کا استقبال چوہدری عمران اللہ گورالہ ، چوہدری نجیب اللہ گورالہ و دیگر نے کیا ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اعظم گھمن نے ادا کئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قاری عطاء الرحمان نے کہا کہ گورالہ برادران سے میرے برسوں کے تعلقات ہیں ۔ اور ہمارا اس خاندان سے رشتہ روز بروز مضبوط ہو رہا ہے ۔ چوہدری عطاء اللہ گورالہ جو چوہدری عمران اللہ گورالہ اور چوہدری نجیب اللہ گورالہ کے والد تھے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں سماجی خدمت کے شعبے میں بہت نام کمایا اور آج انکے بیٹے اس خدمت مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست پیغمبری پیشہ ہے مگر کچھ سیاستدانوں کے غلط کرتوت، کرپشن اور بری عادتوں کی وجہ سے سیاست کا شعبہ بدنام ہو چکا ہے ۔ آج لوگ سیاستدانوں کو کرپٹ سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں خلیفہ خود بھوکا رہتا ہے مگر عوام کی خدمت کیلئے راتوں کو گشت کرتا ہے ۔ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کا نام سیاست ہے جبکہ آج کے حکمران اپنی حفاظت کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں اور انکے آنے جانے کیلئے عوام کے راستے بند کر دئیے جاتے ہیں ۔ جن حکمرانوں کے اربوں روپے غیر ملکوں کے بینکو ں میں ہوں وہ عوام کی خدمت کیا کریں گے چوہدری عمران اللہ گورالہ کے بعدازاں حاضرین کا شکریہ ادا کیا ۔