ایریزونا : (جیو ڈیسک) ناروے کے عالمی چیمپئن تیراک الیکذنڈر ڈیل دل کے دورے سے انتقال کرگئے۔ الیکذنڈر ڈیل ایریزونا امریکا میں لندن اولمپک کے لئے ٹریننگ میں مصروف تھے۔
نارویجن اولمپک کمیٹی کے مطابق چھبیس سالہ الیکذنڈر ڈیل بلندی پر ہونے والے ٹریننگ کے دوران انتقال کرگئے ہیں۔ الیکذنڈر ڈیل نے گذشتہ سال شنگھائی ورلڈ چیمپئن شپ میں سومیٹر بریسٹ اسٹروک ٹائٹل جیتا تھا اور لندن اولمپک میں میڈلز حاصل کرنے کیلئے ناروے کو الیکذنڈر سے سب سے زیادہ امیدیں واپستہ تھیں۔
پیر کی شام ہلکی ٹریننگ اورگالف کھیلنے کے بعد وہ باتھ روم میں گرگئے اور باتھ ٹب کے قریب گرے ہوئے پائے گئے۔ الیکذنڈر کو اسپتال لے جایا گیا لیکن ڈاکٹرز انکی جان نہیں بچاسکے۔