ترکی : (جیو ڈیسک) پاپ میوزک کوئن نازیہ حسن آج بھی پاکستان کے لئے روشن ستارہ ہیں جن کی گلوکاری سے مسحور ہونے والے نوجوانوں نے نازیہ کی زندگی پر دستاویزی فلم بنالی۔دستاویزی فلم میں نازیہ حسن اور زوہیب حسن کا بچپن، ان کی یادیں اور دوستوں سے ملاقاتیں شامل ہیں۔
آمیوزک فیری کا آغاز انور مقصود کی خوبصورت نظم سے کیا گیا ہے جو نازیہ حسن کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہی گئی ہے۔ہنستے مسکراتے راک کرتے میوزک اور نایاب گانوں کے ساتھ نازیہ حسن کی زندگی کا دنیا سے روٹھنا دستاویزی فلم کا اختتام ہے۔ آ میوزک فیری کے ڈائریکٹر احمد حسیب ہیں۔فلم کو ترکی میں ہونے والے پاکستان کلچرل ویک میں نمائش کے لئے پیش کیا گیا جسے خوب پذیرائی ملی۔