ناصر جمشید انجری کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر

nasir jamshed

nasir jamshed

پاکستان: (جیو ڈیسک) کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین ناصر جمشید انگلی میں فریکچر کے باعث دورہ سری لنکا سے باہر ہو گئے۔ سولہ ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ناصر جمشید کو دورہ سری لنکا میں شامل ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کیلئے قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

انجری کے باعث ڈاکٹروں نے انھیں چار سے چھ ہفتوں تک کیلئے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ناصر جمشید نیدوہزار بارہ ایشیا کپ کے دوران میزبان بنگلہ دیش کیخلاف نصف سنچری اور روایتی حریف بھارت کیخلاف سنچری اسکور کرتے ہوئے تین سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ میں کم بیک کیا تھا۔ بائیس سالہ نوجوان کرکٹر کے متبادل کا اعلان ٹیم مینجمنٹ جلد کریگی۔