ڈرگ سکینڈل میں ڈاکٹروں کو نشانہ بنائے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت سے مذاکرات کے بعد ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے۔ پی آئی سی ڈرگ سکینڈل میں ڈاکٹروں کی معطلی کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کے اسپتالوں کے او پی ڈی میں ہڑتال کاا علان کیا تھا مگر حکومت پنجاب سے مذاکرات کامیاب ہونیکے بعد ڈاکٹرز نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ ڈاکٹروں کا کہنا تھا حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ڈرگ سکینڈل میں ڈاکٹروں کو نشانہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ تین سے چار دروز میں رپورٹ آنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ینگ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے وعدہ خلافی کی تو کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں لیکن ڈاکٹرز کمیونٹی کو نقصان نہیں ہونے دیں گے۔ ینگ ڈاکٹرز کے حکومت سے مذاکرات میں سینیٹر پرویز رشید، سیکرٹری ہیلتھ عارف ندیم، ڈاکٹر سعید الہی، ڈاکٹر اسد اشرف اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے۔