ناقص دوا کے ری ایکشن کی وجہ سے آج دو مریض مزید جان سے گذر گئے جس سے پنجاب میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 136 تک پہنچ گئی ہے۔ لاہور کے سروسز اسپتال میں رنگ محل کی 55 سالہ شاہدہ شریف اور قصور کے 55 سالہ غلام علی کو پی آئی سی ادویہ کے ری ایکشن کی وجہ سیلایا گیا جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ دوسری جانب مریضوں کو اینٹی ڈوٹ فولینک ایسڈ کے انجکشن دئیے جارہے ہیں جس سے ان میں کچھ بہتری آئی ہے تاہم مکمل بحالی اب تک دیکھنے میں نہیں آئی۔