وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ پنجاب میں ڈینگی کے ناقص اسپرے اسکینڈل کی ایف آئی اے انکوائری کر رہی ہے، رپورٹ کا انتظار ہے۔ یہ بات انہوں نے سے سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل کی قیادت میں ارکان پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں کہی۔ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نے وزیر داخلہ سے ڈینگی وائرس کے سدباب نہ ہونے کی وجہ سے خوف کا شکار ہیں اور روزانہ ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی اموات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موثر اسپرے کی بدولت اسلام آباد میں ڈینگی کا سدباب کیا جا سکتا ہے تو کیا وجہ ہے کہ پنجاب خصوصا لاہور میں ڈینگی وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا۔