فیصل آباد : آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن فیصل آباد نے جھنگ کے علاقہ موضع لوانہ ٹھٹھہ میں متاثرین سیلاب میں نقدرقوم و عید گفٹ تقسیم کئے۔
گزشتہ روز 13 رکنی وفد رانا مقرب الہی کی سربراہی میں چنڈھ بھروانہ کے نواحی گائوں لوانہ ٹھٹھہ پہنچاتو سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین میں ان سلے نئے کپڑے اور نقدر قوم تقسیم کیں۔
وفد میں چوہدری ندیم سندھو، چوہدری جاویداقبال، رانا خلیل احمد خاں، شیخ غلام سرور، چوہدری زاہدر شید بسرا، چوہدری گلزار حسین، چوہدری اسلم بٹ، عبدالستار طاہر، میاں ندیم احمد، ذیشان احمد و دیگر موجود تھے۔
جھنگ میں غزالی سکول سسٹم کے ڈسٹرکٹ مینجر محمد احسان نے وفد کی راہنمائی کی اور وہ وفد کو ایسے متاثرہ علاقہ میں لے کر پہنچے جہاں ابھی تک نہ تو کوئی امداد پہنچی اور نہ ہی کسی حکومتی شخصیت نے اس علاقہ کا دورہ کیا۔
پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے متاثرین سے ملاقات کی اور انہیں مصیبت کی اس گھڑی میں ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔