نجی پاور کمپنیوں کا واجبات کے لئے حکومت کو حتمی نوٹس

IPPs

IPPs

اسلام آباد : (جیو ڈیسک) نجی پاور کمپنیوں نے واجبات کی ادائیگی کے لئے حکومت کو حتمی نوٹس جاری کرتے ہوئے دس روز میں بجلی کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دے دی۔ نجی پاور کمپنیوں نے وزارت پانی و بجلی کو چونتیس ارب روپے کے واجبات کی ادائیگی کے لئے دس روز کی مہلت دیتے ہوئے حتمی نوٹس جاری کردیا ہے۔

آئی پی پیز ذرائع کے مطابق آٹھ نجی پاور کمپنیوں نے وزارت پانی و بجلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دس روز تک واجبات کی ادائیگی نہ کی گئی تو دو مئی سے مذکورہ نجی پاور کمپنیاں ساڑھے سولہ سو میگا واٹ بجلی کی فراہمی بند کردیں گی۔ جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔