نشاط ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کی شاہراہوں کا اچانک دورہ
Posted on September 29, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : شاہ فیصل کالونی کی شاہراہوں پر ٹریفک کے نظام کی بہتری اور عوامی سہولیات کی راہ میں در پیش مسائل کے حل کی راہ میں رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اچانک شاہ فیصل کالونی کی شاہراہوں کا تفصیلی دورہ کرکے عوامی مسائل کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی کار کردگی پر برہمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر شاہ فیصل کالونی کی تمام شاہراہوں سروس روڈز شاپنگ سینٹروں اور بازاروں کے اطراف قائم تجاوزات ،غیر قانونی طور پر قائم رکشہ ،ٹیکسی اور دیگر گاڑیوں کے اسٹینڈ ز کا فوری خاتمہ کیا جائے اور تجاوزات کے قیام سمیت عوامی سہولتوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے متعلقہ محکموں کے افسران و عملے کو ہدایت کی ہے کہ تجاوزات کے مستقل بنیاد پر خاتمے اور اس کی روک تھام کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر موثر نگرانی کا نظام قائم کیا جائے۔
مختلف شاہراہوں کے دورے پر سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر گاڑیوں کی مرمت اور دیگر تجارتی استعمال میں لانے پر بھی فوری ایکشن لے کر غیر قانونی اقدام کے مکمل خاتمے کی ہدایت کی رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمدضیاء قادری نے تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹ تنظیموں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شاہراہوں سے تجاوزات اور غیر قانونی گاڑیوں کے اسٹینڈ زکے خاتمے اور عوامی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات میں متعلقہ اداروں سے تعاون کریں تاکہ باہمی تعاون کے زریعے مسائل سے پاک مثالی معاشرے کے قیام کو یقینی بنا یا جاسکے۔