نشاط ضیاء قادری کے ترقی فنڈز سے شاہ فیصل ٹاؤن UC-6 میں گلیوں کی تعمیر اتی کام کا آغاز

کراچی (ارشد محمد) حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق رنگ و نسل عوامی خدمت اور تمام علاقوں میں یکساں ترقیاتی عمل کی انجام دہی کو یقینی بنا کر عوام کو مسائل سے پاک ماحول کا قیام اور عوامی خوشحالی کو یقین بنا رہے ہیں قائد تحریک کی ہدایت پر علاقائی مسائل کے حل کے لئے شب روز کوشاں ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے زریعے قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے اپنے حلقے کے عوام کوسہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے چیف آفیسر کمال مصطفی اور دیگر بلدیاتی افسران کے ہمراہ اپنے ترقیاتی فنڈز کے زریعے شاہ فیصل ٹاؤن یونین کونسل نمبر6کے علاقے گلشن طیبی ،صدیق گوٹھ اور ملحقہ گلیوں میں کشادہ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کیا ۔ نشاط ضیاء قادری نے اپنے فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ عوامی منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں میں میٹریل کا خاص خیال رکھا جائے اور ترقیاتی منصوبوں کو وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ علاقائی ترقی کے حوالے سے جاری منصوبوں میں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپراہی قطعی برداشت نہیں کی جائے گی اس موقع پر انہوں نے بلدیاتی افسران کو بھی ہدایت کی کہ علاقائی ترقیاتی منصوبوں کی مکمل نگرانی کی جائے ۔

جاری ترقیاتی منصوبے کے معائنے پر علاقہ مکینوں سے گفتگو کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ قائد تحریک محترم الطاف حسین کے ویژن پر عمل کرتے ہوئے بلا تفریق علاقائی ترقی کو یقینی بنا کر عوامی سہولیات عوام کی دہلیز تک پہنچا نے میں مصروف عمل ہے ،شہری اور مضافتی آبادیوں میں ترقیاتی کاموںکا جال متحدہ قومی موومنٹ کی بلا تفریق عوامی خدمت کا ثبوت ہے ۔

انہوں نے عوام کو یقین دلا یا کہ حق پرست قیادت عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر مرحلہ وار حل کرنے کی جد وجہد میں مصروف ہے اس موقع پر علاقہ مکینوں نے علاقائی ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر قائد تحریک محترم الطاف حسین کا شکریہ ادا کرتے علاقائی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے حق پرست عوامی نمائندوں کی کاوشوں کو سراہا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے اس موقع پر عوام کی جانب سے علاقائی مسائل سننے کے بعد موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو عوامی شکایات کے فوری ازالے کی احکامات صادر کئے ۔