نشانہ وار قتل کی وراداتیں رک گئی، رحمان ملک کا دعوی

Rehman Malik

Rehman Malik

کراچی :  وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک نے دعوی کیا ہے کہ کراچی میں اب نشانہ وار قتل کی کوئی واردات نہیں ہو رہی، ذوالفقار مرزا اسپیکرقومی اسمبلی کے شوہر ہیں، اس لیے انھیں ہائی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
مردان ہائوس کراچی میں اے این پی سندھ کے صدر شاہی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ شہر میں اب نشانہ وار قتل کی کوئی واردات نہیں ہو رہی، ٹارگٹڈ آپریشن بہت حد تک مکمل ہو گیاہے، آئندہ چند روزمیں عوام ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کو دیکھ لیں گے۔
رحمان ملک نے کہا کہ وہ شاہی سیدسے عید ملنے آئے تھے، سنی تحریک اور ایم کیوایم کے پاس بھی جائیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھاکہ سیاسی جھنڈے لگانے پرپابندی کویقینی بنایا جا رہا ہے، جس علاقے میں جھنڈا نظرآیا، وہ متعلقہ تھانیدارکے لیئے آخری دن ہوگا۔ ا س موقع پرشاہی سیدکاکہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں بلاامتیازکارروائی ہونی چاہئے، انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پولیس اوررینجرزسے تعاون کریں۔