نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں سے طالب علموں کے ذہنی تخلیق اور شعور کو اجاگر کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ ڈاکٹر سلمان فریدی

کراچی (اسٹاف رپورٹ) لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ نصاب کے ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کے فروغ سے طلباء و طالبات کو ذہنی تخلیق اور شعور و قابلیت کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم ہوتا ہے دیگر مضامین کے طرح میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے درمیان تقاریری مقابلہ اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کا انعقاد سے نہ صرف طالب علموں کو اپنے جوہر دکھا نے کا موقع میسر آتا ہے بلکہ اس کے زریعے مادر علمی کی نیک نامی میں بھی اضافے کا باعث ہوتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیر اہتمام منعقدہ تیسرے تقاریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے تقریری مقابلے میں حصہ لیتے ہوئے میڈیکل کے خدو خال کو اپنے اپنے زاویئے سے تفصیلی روشنی ڈالی اور دور جدید میں پیش آنے والی مہلک امراض اور اُن سے بچائو کے لئے احتیاطی تدابیر کو بھی مد نظر رکھنے پر زور دیا اور طلباء و طالبات نے تقریری مقابلے میں پیش کئے گئے اپنے مقالہ میں کہاکہ اگر آج ہم نے آنے والی وقت کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی تو ہم مشکلات کے بھنور میں پھنس سکتے ہیں اس موقع پر طلباء و طالبات اور والدین کے علاوہ اساتذہ ،ماہر تعلیم اور شعبہ طب سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دیکر طلباء و طالبات کی بہتر نگہداشت انجام دے رہی ہے انہوں نے طلباء و طلبات کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہاکہ یہ مستقبل کے معماروں نے صحیح وقت میں صحیح سمت کی طرف نشاندہی کرکے ہمیں خبر دار کردیا ہے اور ہمیں ان کی تقاریروں پر سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیئے ۔ڈاکٹر امیر علی شورو نے تقاریری مقابلے کے شاندار انعقاد پر ڈاکٹر سلطان احمد اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کیا ۔بعد ازاں تقاریری مقابلے میں نمایاں کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات میں ڈاکٹر سلمان فریدی اور فروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے انعامات و اسناد تقسیم کئے۔