ننکانہ (جیوڈیسک) ننکانہ میں بابا گروننک کے جنم دن کی تین روز ہ تقریبات شروع ہوگئیں۔ سیکیورٹی خد شات کے باعث شہر بھر کے تمام تعلیمی ادارے تین روز تک بند رہیں گے۔ بھارت سمیت دیگر ممالک اور اندرون ملک سے ہزاروں سکھ تاتری گوردوارہ جنم استھان میں اپنے گرو گھر میں جنم دن کی تقریبات منا رہے ہیں۔سکھ یاتریوں نے اخنڈ پاٹھ کی رسم سے تقریبات کا آغازکیا ۔ سکھ یاتری اپنے تین روز قیام کے دوران مذہبی رسومات ،ماتھا ٹکی ،اشنان اور دیگر گورد واروں کی یاترا کریں گے۔
جبکہ تقریبا ت کے آخری روز جنم دن کی خوشی میں گوردوارہ کے اندر پالکی کا جلوس نکالیں گے ۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ واک تھرو گیٹ اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جارہی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے باعث شہر بھی کے تما م تعلیمی ادارے تین روز تک بند رہیں گے۔