بھارت کے سابق کرکٹر نواب منصور علی پٹودی کے انتقال پر ان کے رشتہ دار دوست اور مداح افسردہ ہیں ۔ نواب پٹودی کی موت کی اطلاع سنتے ہی بڑی تعداد میں عزیزواقارب اور دوست نئی دہلی میں ان کی رہائشگاہ پر جمع ہو گئے۔ کانگریس کی سینئر رہنما اور پٹودی فیملی کی قریبی دوست محسنہ قدوائی کا کہنا ہیکہ نواب منصورعلی خان کی موت بھارتی قوم کیلئے بڑا نقصان ہے ۔ نواب منصور علی نے پسماندگان میں بیوہ شرمیلا ٹیگوراور تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔