سندھ : (جیو ڈیسک)سندھ نیشنل فرنٹ کے چیئرمین و سابق وزیراعلی ممتاز بھٹو نے کہا ہے کہ نواز شریف سے پارٹی کے انضمام کے حوالے سے مذاکرات چل رہے ہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممتاز بھٹو نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ ان کی پارٹی کے انضمام پر ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ باہر سے آنیوالے کو صوبے کے مطالبے کا کوئی حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چار سالوں کے دوران چھ ہزار افراد کو کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ لاڑکانہ میں بھٹو خاندان کیلئے زندگی اجیرن کردی گئی ہے۔