نوازشریف نے ملک سے توانائی کے سرمایہ کاروں کو بھگایا تھا، کائرہ

kaira

kaira

پنجاب : (جیو ڈیسک)وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ نواز شریف نے ملک سے توانائی کے سرمایہ کاروں کو بھگایا تھا ۔شہباز شریف نے توانائی کے منسوبے شروع نہ کرکے پنجاب سے غداری کی ہے۔لالہ موسی میں وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ نے گاکھڑی کے مقام پر سڑک کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے،پہلے بلدیاتی انتخاب کروالیں ، سب کو اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ۔ پیپلزپارٹی کی مقبولیت کم ہونیکا پروپیگنڈہ کرنے والے ضمنی انتخابات کے نتائج دیکھ لیں ۔ بجلی بحران کے ذمہ داروں کے خلاف جوڈیشل کمیشن بننا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرف دور میں ایک میگاواٹ بجلی پر بھی کام نہیں ہوا۔ انہوں نیکہاکہ ،میاں برادران صوبائیت کا نعرہ لگاکر وفاق کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ چیف جسٹس کے بیٹے کے کیس میں حکومت ملوث نہیں ۔حکومت اداروں کا استحکام چاہتے ہے ۔پارلیمنٹ ، عدلیہ اور فوج سمیت تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔