لاھور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے انتخابی حکمت عملی پر غور کے لئے پارٹی رہنماں سے مشاور ت شروع کر دی۔لاہورمیں نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کی ڈیرہ غازی خان، ملتان اورساہیوال ڈویژن کی کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے جن میں پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ عام انتخابات کے لئے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان، سینیٹر پرویز رشید، اقبال ظفر جھگڑا، غوث علی شاہ اور حمزہ شہباز سمیت دیگرشریک ہوئے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران ملک کی معیشت کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہے ہیں، ان سے چھٹکارا حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ان کی جما عت الیکشن میں ترقیاتی منصوبوں کی بنیاد پرعوام سے ووٹ لے گی۔