نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن ہیں: سہیل نوازخاں
Posted on March 21, 2012 By Geo Urdu گجرات
لالہ موسیٰ : نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ پاکستان تحریک انصاف کے نظریاتی کارکن ہیںسہیل نواز خاں۔انکی ٹیم کا حصہ ہونے پر فخر ہے قاری عمر دراز۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ جاگیردارانہ نظام اور وڈیروں کے خلاف ڈٹ چکے ہیںاحتشام دھامہ۔عمران خان کے نظریات کے مطابق پاکستان میں تبدیلی لانے کیلئے دن رات کوشاں ہیںحاجی چوہدری رفیق احمد دھامہ۔نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کا شمار عمران خان کے با اعتماد ساتھیوں میں ہوتا ہے غلام عباس بھٹہ۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف حلقہ پی پی 112کے عہدیدران نے انصاف مرکز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نظریاتی کارکنوںکی انتھک محنت کیوجہ سے آج پارٹی اس مقام پر پہنچ چکی ہے کہ ہر آنے والے کو پتہ ہے آئیند آنے والی حکومت تحریک انصاف کی ہو گی اسلئے ہر کوئی شامل ہو کر سمجھتا ہے کے اسے ٹکٹ ملے گی۔جبکہ عمران خان اپنے مخلص ورکرز کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ہم سب جاگیر دارانہ نظام اور وڈیرہ ازم کے خلاف ڈٹ چکے ہیں اور نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں انتہائی پر عزم ہیں ۔ہم جاگیر داروں اور وڈیروں کا ساتھ نہیں دیں گے اور نہ ہی تحریک انصاف کو یرغمال ہونے دیں گے۔ہم پارٹی الیکشن کے ذریعے قبضہ گروپوں کو مسترد کر دیں گے ۔ اور ہم اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں کے نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ جیسی شخصیت ہماری راہنما ہے جو انتہائی لگن اور جانفشانی سے عمران خان کے پیغام کو حلقہ کے ہر کونے تک پہنچا رہے ہیں۔