ٹنڈو باگو : (جیو ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں محمد نواز شریف آج بدین کی تحصیل ٹنڈو باگو کے قصبے کھڈارو پہنچ رہے ہیں۔کھڈارو میں جلسہ عام سے خطاب کے علاوہ مسلم لیگی کارکنوں اور عہدیداروں سے ملاقات کریں گے۔میاں نواز شریف بذریعہ جہاز دوپہر ایک بجے پی اے ایف بیس تلہار پہنچیں گے جہاں سے براستہ روڈ کھڈارو کیلئے روانہ ہوں گے۔
میاں نواز شریف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جلسہ کے اندر اور اطراف استقبالیہ بینر اور مسلم لیگ قائدین کی تصویروں پر مشتمل پینا فلیکس بڑی تعداد میں آویزاں کئے گئے ہیں،جلسہ کیلئے ایک بڑا اسٹیج اور بیٹھنے کیلئے کرسیاں لگائی گئی ہیں۔