نواز شریف اثاثے ظاہر کر دیں تو اتحاد پر بات ہو سکتی ہے۔ عمران

imran

imran

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آ چکی ہے اگر نواز شریف اپنے اصل اثاثے ظاہر کردیں تو ان سے اتحاد پر بات ہو سکتی ہے۔ عمران خان چین کے تین روزہ دورے پر روانگی سے پہلے لاہور ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جن جماعتوں نے اپنی باریاں لگائی ہوئی تھیں وہ اب ختم ہوگئی ہیں۔ کیونکہ عوام کو معلوم ہوچکا ہے کہ وہ جو کچھ کررہے ہیں یہ ان کی ملی بھگت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انقلاب آنے والا ہے لوگ 1970 کو بھول جائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تمام سیاسی جماعتوں کے دیانت دار سیاستدانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ خوف کے بت کو توڑ کر پاکستان کو بچانے کے لیے ساتھ آئیں۔