سیالکوٹ (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ق) صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ تعلقات اب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم ہو چکے ۔ ن لیگ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ چودھری برادران سے تعلقات اسی دن ختم ہوئے جب انہوں نے اپنی پارٹی کو ڈکٹیٹر کے ہاتھوں یرغمال بنایا ۔
سیالکوٹ میں ذرائع سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ق اور پیپلزپارٹی مشترکہ امیدوار کھڑے کرے گی اور مخالفین کو شکست دے کر دوبارہ حکومت بنائی جائے گی۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مقابلہ میں مسلم لیگ ق کا امیدوار کھڑا نہ کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چودھری برادران سے تعلقات اسی دن ختم ہو گئے تھے جب انہوں نے اپنی پارٹی کو ڈکٹیٹر کے ہاتھوں یرغمال بنایا تھا۔