لاہور(جیوڈیسک)قائم مقام امریکی سفیر رچرڈ ہوگ لینڈ نے رائے ونڈ میں مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ اور سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیراعلی پنجاب شہباز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔
ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان اور بالخصوص پنجاب میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، امریکا، پاکستا ن میں تجارت کر کے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے رشتے کو مزید مضبوط کر سکتا ہے۔