لاہور: مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، آج پارٹی قائدین سے ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ نوازشریف عمرہ کی ادائیگی اور عید الفطر سعودی عرب میں گذارنے کے بعد اتوار اور سوموار کی درمیانی شب جدہ سے لاہور پہنچے۔ آج صبح وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے رائیونڈ میں ان سے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مسلم لیگ نون کے سینئر رہنما آج مختلف نشستوں میں پارٹی قائد سے ملاقات کریں گے۔ ترجمان کے مطابق سندھ میں متاثرین سیلاب کی امداد اور دیگر قومی ایشوز پر نواز شریف پارٹی رہنماں کو ہدایات جاری کریں گے۔