سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف نے جوہری دھماکے فوج کے دباؤ میں کیئے۔ انہوں نے کہا منتخب جمہوری حکومتوں نے کبھی اچھی حکومت نہیں کی۔ جبکہ ان کے دور میں قائم جمہوری حکومت نے اچھی حکومت کی۔ مگر موجودہ حکومت کو اپنی مدت پوری کرنی چاہیئے۔ موجودہ عدلیہ بھی ٹھیک ہے۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز مشرف نے اپنے موقف کا اعادہ کیا کہ بارہ اکتوبر کی کارروائی کا مقصد پاکستان بچانا تھا۔ آئین کی خلاف ورزی اس وقت کے وزیراعظم نے کی۔ بارہ اکتوبر کو عوام نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں۔ پرویز مشرف نے بتایا نوازشریف ایٹمی دھماکوں کے خلاف تھے۔ فوج نے ایٹمی دھماکوں کیلئے نوازشریف پر دبا ڈالا۔ ڈاکٹر قدیر کے شمالی کوریا سے روابط تھے۔ پرویز مشرف نے کارگل آپریشن پر کچھ کہنے سے انکار کر دیا۔