پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف پندرہ روز کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا جائیگا۔ دبئی سے وآپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وہ اور ذوالفقارمرزا پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے ، لوٹے نہیں جو پارٹیاں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ عدالت میں نہ جانا ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے ۔اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔