مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف مختصر دورے پر دبئی گئے اور وآپس آ گئے۔ انہوں نے اپنے دورے میں دبئی میں محض چند گھنٹے قیام کیا۔ ذرائع کے مطابق دبئی میں وہ ایک ہی گھر میں رہے اور چند اہم مقامی شخصیات نے ان سے ملاقاتیں کیں۔ ان کے اس دورے کے حوالے سے مسلم لیگ نواز کے ذرائع سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس دورے کے بارے میں کسی بھی قسم کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ نوازشریف کے دبئی کے اس مختصر دورے سے سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ بعد ازاں مسلم لیگ نواز لیگ کے رہنما پرویز رشید نے میڈیا کو بتایا کہ میاں نواز شریف دبئی اپنی بیٹی سے ملنے گئے تھے اور چند گھنٹے بعد وطن وآپس آ گئے۔