کراچی(جیوڈیسک)مسلم لیگ نون کے سربراہ میاں نواز شریف نے کراچی میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کا دورہ کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے تین تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔
نواز شریف نے بلدیہ ٹاون میں متاثرہ گارمنٹس فیکٹری میں لوگوں سے سانحہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام قومی سانحہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے تین تین لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے واقعہ کی شفاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔