مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو فون کرکے ادائیگی حج اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آج وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کو فون کیا اور ان فریضہ حج کی ادائیگی اور عیدالاضحی کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کو بھی عید کی مبارکباد دی اور ملک کی عمومی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے سیاسی جماعتوں کے دمیان رابطوں پر اتفاق کیا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے یہ وقت کی ضرورت ہے۔